حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ظفرعباس شمسی نے کہا کہ انسانیت کےدشمن تکفیری دہشت گردوں نے وطن عزیز کا امن وسکون برباد کردیا ہے، پولیس لائن پشاور کی مسجد میں بے گناہ نمازیوں کا قتل عام شیعہ مساجد و امام بارگاہوں پر حملوں کا تسلسل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان لوگوں کی جانوں کی حفاظت کرنے میں ناکام کام ہو چکی ھے۔ حکومت پاکستان کی کمزوری کی وجہ سے دھشتگرد پھر اپنی بلوں سے باھر نکل آئے ھیں۔ انسانوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
مولانا شمسی نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔